کمیٹی نے سی این جی شعبے کے لئے ایل این جی کی درآمد کی تجویز کی اصولی منظوری دی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ
11 ستمبر 2014 (20:22)
0

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو آج بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں تین سو انیس ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے گئے جس کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران وصول کئے گئے ٹیکس سے چودہ اعشاریہ تین تین فیصد سے زائد ہے۔کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ترسیلات زر اس سال دو ارب ستانوے کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں دو ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر تھیں۔کمیٹی نے سی این جی شعبے کے لئے ایل این جی کی درآمد کی تجویز کی اصولی منظوری دی تاہم اس کے مالی اثرات کا تخمینہ لگانے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی۔