دھرنوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے
11 ستمبر 2014 (20:16)
0

فیڈرل کیپٹل کے ریڈ زون میں دھرنوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کے مضر اثرات قریبی علاقوں کی آبادی پر مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ بات کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ماحولیات کے شعبے کے ایک سینئر اہلکار نے کہی۔


انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے شرکاء اضافی کھانا ، پولی تھین بیگز اور دیگر ناکارہ اشیاء ادھر ادھر پھینک رہے ہیں جس سے یہ خوبصورت جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کی شکل اختیار کر چکی ہے. انہوں نے کہا کہ علاقے کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پھولوں ، درختوں ، زمین اور گرین بیلٹس کے تحفظ کے لئے ایک حکمت عملی وضع کی جانی چاہئیے جو احتجاج اور دھرنوں کے شرکاء کے طویل عرصے قیام کے دوران بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔