وزیر اعظم نواز شریف نے امید ظاہرکی کہ ڈاکٹر دائود اولو کے دور میں پاک ترک سٹریٹجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہو گی ۔

 ترک وزیراعظم کاپاکستانی ہم منصب کوفون ،سیلاب سے جانی ومالی نقصان پرافسوس کااظہار
11 ستمبر 2014 (10:44)
0

 

ترکی کے نومنتخب وزیراعظم ڈاکٹر احمد دائود اولو نے جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ملک کے مختلف حصوں میں شدید سیلاب کے باعث جان و مال کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر احمد دائود اولو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہمیشہ اس قسم کی قدرتی آفات کے موقع پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے اولین ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کا باوقار منصب سنبھالنے پر انہیں پرجوش مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی بصیرت انگیز قیادت میں ترکی امن و ترقی کے سفر پر گامزن رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی کو قریبی دوست سمجھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ ڈاکٹر دائود اولو کے دور میں پاک ترک سٹریٹجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہو گی۔