پرویزرشید نے کہا کہ حکومت متاثرین سیلاب کی مشکلات کم کر کے انہیں تمام ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔

عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے:پرویز رشید
11 ستمبر 2014 (19:16)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام نے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی طریقوں سے دھرنے کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے قومی معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ پرویزرشید نے کہا کہ حکومت متاثرین سیلاب کی مشکلات کم کر کے انہیں تمام ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔