شہباز شریف نے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو سیلاب زدگان کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع کیلئے دس کروڑ روپے جاری کردیے
11 ستمبر 2014 (18:05)
0

پنجاب حکومت نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع کیلئے دس کروڑ روپے جاری کئے ہیں تاکہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بنیادی مالی ضروریات پوری کی جاسکیں۔ یہ بات پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ضلع چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ایک امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔


اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو سیلاب زدگان کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائی میں کسی کوتاہی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔ بعد میں محمد شہباز شریف نے ضلع لیہ میں چوبارہ کے مقام پر سیلاب زدگان کے لئے قائم ایک خیمہ بستی کا دورہ بھی کیا۔