امدادی کاروائیوں میں سترہ ہیلی کاپٹرز اورپانچ سو چوہتر کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
11 ستمبر 2014 (22:32)
0

حکومت سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ اس وقت امدادی کاروائیوں میں سترہ ہیلی کاپٹرز اورپانچ سو چوہتر کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ اب تک پانی میں پھنسے ایک لاکھ چالیس ہزار تین سو تیس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے پنجاب ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے ضروری اشیائے صرف بھجوا دی ہیں جن میں کشتیاں ،کمبلیں اور ٹینٹس شامل ہیں۔