نوازشریف کوبتایا گیا کہ سیلاب سے 15بڑے اور 175چھوٹے پل تباہ ہوگئے ۔

وزیراعظم کاسیلاب سے متاثرہ علاقے فارورڈ کہوٹہ کادورہ
11 ستمبر 2014 (15:12)
0

وزیراعظم محمد نو ازشریف نے جمعرات کو آزادجموں وکشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقے فارورڈ کہوٹہ کادورہ کیااور قدرتی آفت کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کوعلاقے میں سیلابوں سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

انہیں بتایا گیاکہ سیلابوں سے نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔سیلاب کے باعث مقبوضہ کشمیر کے ساتھ تجارت اور بس سروس معطل ہوگئی ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف کوبتایا گیا کہ سیلاب سے 15بڑے اور 175چھوٹے پل تباہ ہوگئے اور مظفرآبادچکوٹھی سڑک عارضی طور پر بند ہے ۔وزیر امور کشمیر اورگلگت بلتستان محمدبرجیس طاہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔