تمام فوجیوں کی صحت اچھی ہے۔

شام میں اقوام متحدہ کے تمام 45 امن فوجی رہا
11 ستمبر 2014 (21:40)
0

شام میں شاملی فوج سے برسرپیکار نصرا فرنٹ نے فجی سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے تمام پینتالیس امن فوجیوں کو رہا کر دیا ہے۔ باغیوں نے ان کو دو ہفتے قبل شام اسرائیل سرحد پر گولان کی پہاڑیوں میں پکڑا تھا۔ اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق تمام فوجیوں کی صحت اچھی ہے۔ ایک اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق یہ فوجی رہائی کے بعد اسرائیل کی سرحد میں داخل ہوگئے ہیں۔