کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

انڈونیشیا کےمشرقی ساحلی علاقے میں 6.2شدت کا زلزلہ
11 ستمبر 2014 (12:05)
0

 انڈونیشیاء کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.2شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔انڈونیشیاء میں زلزلہ کی اطلاع دینے والے مرکز کے سربراہ سوتوپوپروونوگ نے میڈیا کو بتایا کہ انڈونیشیاء بحرالکاہل کی رنگ آف فائر کے مشہور سمک ٹیلٹونک پلیٹس کے علاقے میں شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

 

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کامرکز سولاوی سی کے علاقے مالوکوتھا میں 10کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ مزکورہ علاقے میں 2013ء کو آنے والے 6.1شدت کے زلزلہ کے نتیجہ میں 35افراد ہلاک جبکہ 276زخمی ہوگئے تھے۔