افغان الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار صریہ احمد بدمک نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج آئندہ ہفتے جاری کردیئے جائیں گے۔

افغان الیکشن کمیشن کا صدارتی الیکشن کے نتائج آئندہ ہفتے جاری کرنے کا اعلان
11 ستمبر 2014 (11:54)
0


افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے نتائج آئندہ ہفتے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان معاہدہ کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ افغان الیکشن کمیشن کےایک اعلیٰ عہدیدار صریہ احمد بدمک نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج آئندہ ہفتے جاری کردیئے جائیں گے۔ حتمی نتائج میں مزید تاخیر نہیں کرسکتے۔

 

دونوں امیدواروں کے درمیان معاہدہ کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں مگر ہمارا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فرقین میں معاہدہ ہویا نہ ہو ہم آئندہ ہفتے نتائج جاری کردیں گے۔ یاد رہے کہ 14 جون کو الیکشن میں سابق وزیر خزانہ اشرف غنی کو54 فیصد ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی تھی مگر بعد میں عبداللہ عبداللہ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے جس کے باعث نتائج متنازعہ قرار دے دیئے گئے تھے۔