برجیس طاہر نے کہا کہ اس سال پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت آزادکشمیر کے لئے ریکارڈ پچاس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

حکومت آزادکشمیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے حل کیلئے کوششیں کر رہی ہے:برجیس
11 ستمبر 2014 (18:18)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔ آج (جمعرات) اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت آزادکشمیر کے لئے ریکارڈ پچاس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔