پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ سیلاب زدگان میں بیس ہزار کمبل اور پانی کی ایک لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔

حکومت پنجاب عیدالاضحٰی سے پہلے سیلاب متاثرہ خاندان کو 20ہزار روپے دے گی
11 ستمبر 2014 (18:30)
0

پنجاب کابینہ کی فلڈ ریلیف کمیٹی کے چیئرمین شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عیدالاضحٰی سے پہلے سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو بیس ہزار روپے دے گی۔ وہ آج (جمعرات) کمیٹی کے ارکان کے ساتھ لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

 

کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی ان کے علاقوں میں مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے سولہ ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ سیلاب زدگان میں بیس ہزار کمبل اور پانی کی ایک لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو ڈینگی بخار سے بچانے کے لئے مچھردانیاں بھی دی جائیں گی۔