ذہنی صحت فرد کی جسمانی صحت کا لازمی حصہ ہے،نائمہ حسن
11 اکتوبر 2017 (23:45)
0

پاکستان میں اعصابی تناؤ سے متعلق اقوام متحدہ کی سینئر قونصلر نائمہ حسن نے کہا ہے کہ ذہنی صحت ایک فرد کی جسمانی صحت کا لازمی حصہ ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز ذہنی صحت کے بارے میں عالمی دن کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام Perspectiveمیں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
نائمہ حسن نے کہا کہ ذہنی صحت کے بارے میں منفی تاثر صحت کے مسائل سے دوچار لوگوں کی بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسئلے کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اس کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔