ابو بکر نے قومی ٹیم کی جانب سے تین گول کیے۔

ایشیا ہاکی کپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-7سے ہرا دیا
11 اکتوبر 2017 (20:46)
0

آج ڈھاکہ میں ایشیا ہاکی کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات صفر سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے تین جبکہ عماد شکیل بٹ اور ارسلان قادر نے دو  دو گول کیے۔

اس سے پہلے ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں بھارت نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

پول بی کا پہلا میچ کل ملائیشیا اور چین جبکہ دوسرا میچ جنوبی کوریا اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اس مہینے کی 22تاریخ کو کھیلا جائے گا۔