حکومت نے پہلی سہ ماہی میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 147ارب روپے جاری کئے
11 اکتوبر 2017 (20:28)
0

حکومت نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے291 منصوبوں کے لئے ایک سو سینتالیس ارب روپے جاری کیے ہیں۔

یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لئے جاری رقوم کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی۔
جائزے میں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں موجودہ سال کے اسی عرصے کے دوران سینتیس ارب روپے زائد جاری کیے گئے۔