مقبوضہ کشمیر  : بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا
11 اکتوبر 2017 (13:40)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران بانڈی پورا اورکپواڑہ کے اضلاع میں مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

 قابض فوجیوں نے ضلع بانڈی پور کےعلاقے حاجن میں آج صبح سویرے ایک پرتشدد کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کیا۔ اس سے پہلے اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

  بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے Keran میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کیا۔