لڑکیوں کا عالمی دن
11 اکتوبر 2017 (11:05)
0

بدھ کے روز  لڑکیوں کا عالمی دن منایاگیا۔یہ دن منانے کامقصد لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور ان کے انسانی حقوق کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مسائل کو حل اور ضرورتوں کو پورا کرنا ہے۔اس سال دن کاموضوع ہے." لڑکیوں کوبااختیار بنانے کیلئے ہنگامی او ر عملی اقدامات کی ضرورت "۔

پاکستان ہر لڑکی کے تعلیم کے حق کا بھرپور حامی ہے۔

  لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر جو آج منایا جارہا ہے دفتر خارجہ کےترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستانی لڑکیاں سیاست، سفارتکاری اور فوج سمیت زندگی کے ہر شعبے میں شاندار خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہماری کوششوں میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے نوجوان لڑکیوں اورخواتین کو سماجی، سیاسی معاشی اور قانونی لحاظ سے با اختیار بنانے کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  پاکستان  پاکستانی اور دنیا بھر میں نمایاں کامیابیاں سمیٹنے والی لڑکیوں کوخراج  تحسین پیش کرتا ہے۔