مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو خو د مختاری حاصل ہے اس کو بھارت یا افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئے۔

File photo

 خطے کی بہتری کیلئے پاکستان،امریکہ اچھے تعلقات ناگزیر:سرتاج
11 نومبر 2016 (22:33)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے امریکہ کیساتھ70سالہ دیرینہ تعلقات ہیں  اور پورے خطے کی بہتری اور مسائل کے حل کیلئے ان تعلقات میں بہتری ناگزیر ہے۔

جمعہ کی رات ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ، افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن کا قیام اور مشرق وسطیٰ کے مسائل کا پائیدار حل دونوں ممالک کی ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری نومنتخب امریکی صدر کی اہم ترجیحات میں شامل ہے جس سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو خودمختاری حاصل ہے اور اس کی اس حیثیت کو بھارت یا افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہیے۔