وزیر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے دشمن دھرنوں میں ناکام ہونے کے بعد اب عدالت چلے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کو تنقید کے بجائے عوام کی بہبود پر توجہ دینی چاہئے:مریم اورنگزیب
11 نومبر 2016 (22:09)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو وفاقی حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا میں عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینی چاہیے۔
جمعہ کی شام اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دشمن دھرنوں میں ناکام ہونے کے بعد اب عدالت چلے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک وزیراعظم محمد نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کررہا ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت گروی رکھنے کی اطلاعات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔