وزیر مملکت نے کہا کہ ترقیاتی پیکج میں گیس منصوبوں کے لیے ایک ارب روپے شامل ہیں۔

دارالحکومت کی ترقی کیلئے10کروڑ 80لاکھ روپے کا پیکیج مختص کیا گیا ہے:طارق فضل
11 نومبر 2016 (20:47)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظام اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی ترقی کے لیے دس کروڑ اسی لاکھ روپے کا پیکج مختص کیا گیا ہے۔ 

وہ جمعہ کی شام اسلام آبادمیں چٹھہ بختاور میں گیس منصوبے کی توسیع کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ترقیاتی پیکج میں گیس منصوبوں کے لیے ایک ارب روپے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سکولوں کا درجہ بڑھانے کے لیے بھی چھ ارب روپے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سکولوں کو دو سو بسیں مہیا کی جائیں گی۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک بھر میں چالیس ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا ہے جن میں سے تین ہسپتال اسلام آباد میں بنائے جائیں گے۔