وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی بجٹ سو ارب روپے سے بڑھا کر دو سو پچاس ارب روپے کر دیا ہے۔

 اقتصادی راہداری سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی:احسن
11 نومبر 2016 (20:35)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کراچی یونیورسٹی میں آٹھ سو میگاہرٹز کے نیوکلیئر Magnetir Resonanceسپیکٹرو میٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی بجٹ سو ارب روپے سے بڑھا کر دو سو پچاس ارب روپے کر دیا ہے جس سے حکومت کی تر جیحات کی عکاسی ہوتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جبکہ پاک امریکہ علمی راہداری معیاری تعلیم کی فراہمی کا اہم ترین پروگرام ہے۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو ضلعی سطح پر لایا جارہا ہے اور ضلعی سطح پر یونیورسٹیوں کے کیمپس کھولے جائیں گے۔
اس سے پہلے وفاقی وزیر نے کراچی یونیورسٹی کے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم کے بارے میں عالمی مرکز میں آٹھ سو میگا ہرٹز کے این ایم سہولت کا افتتاح کیا۔