پاکستان کی مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر خودکش حملے کی شدید مذمت
11 نومبر 2016 (20:32)
0

پاکستان نے مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں دہشت گردی کی اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔
ترجمان نے مزار شریف میں قونصل خانے پر حملے پر جرمن حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے مسلسل کوشش اور تعاون جاری رکھے گا۔