اسحق ڈار نے کہا کہ اچھے نظم و نسق، عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے موزوں اداروں اور تنظیموں کو سرکاری امور کی تفویض اہم ہے۔

وزیر خزانہ کا سرکاری اداروں کی بہتر کارکردگی کیلئے موثرتنظیم نو پر زور
11 نومبر 2016 (19:52)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری اداروں کی بہتر کارکردگی کے لیے ان کی موئژ تنظیم نو پر زور دیا ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں اس حوالے سے کابینہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھے نظم و نسق اور پاکستان کے عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے موزوں اداروں اور تنظیموں کو سرکاری امور کی تفویض اہم ہے۔
کمیٹی نے تنظیم نو کے حوالے سے اپنے سابقہ فیصلوں اور سفارشات پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ٹیکسٹائل کی صنعت اور قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کی وزارتوں سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کی تنظیم نو کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔
کمیٹی کی سفارشات غور کے لیے وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی۔