بل کی منظوری کے بعد پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک نصاب کا حصہ بن جائیگا۔

File photo

کابینہ نے قرآن پراجیکٹ بل کے مسودے کی منظوری دے دی:بلیغ
11 نومبر 2016 (19:39)
0

تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں قرآن پراجیکٹ کے بلِ کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے بہاولپور کے نمائندے سجاد پرویز کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے بلِ کی منظوری کے بعد حکومت کو ملک میں قرآن پراجیکٹ متعارف کرانے کا اختیار مل جائے گا جس کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں ناظرہ قرآن پاک پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب کا حصہ بن جائے گا۔
انہوں نے کہا صوبوں کی مشاورت سے یکساں نصاب متعارف کرایا جائے گا۔