فوجیں شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کیلئے آہستہ آہستہ پیش قدمی کر رہی ہیں۔

عراق:خصوصی فورسز قادسیہ کے نواحی علاقوں میں داخل
11 نومبر 2016 (19:34)
0

عراق میں سرکاری فوجوں نے شمالی شہر موصل کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے واگزار کرانے کے لیے جاری جنگ میں پیش قدمی کی ہے۔ 

عراق کی خصوصی فورسز قادسیہ کے نواحی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں اور شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے آہستہ آہستہ پیش قدمی کر رہی ہیں۔
اُدھر ، اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دولتِ اسلامیہ کے خلاف شروع کی گئی کاروائی کے بعد سے اڑتالیس ہزار کے قریب افراد موصل چھوڑ چکے ہیں۔