وزیر اعلیٰ کاصوبے میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ ۔

File photo

حکومت عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:شہباز
11 نومبر 2016 (19:31)
0

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
وہ جمعہ کے روز لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبے میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اربوں روپے مالیت کے عوامی فلاحی پروگرام تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان فلاحی منصوبوں کے ثمرات کی عوام تک فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔