وفاقی وزیر ریلوے کی قلیل اور طویل مدتی منصوبوں کے لیے مزید جدید ٹیکنالوجی کی خریداری کی ہدایت۔

File photo

ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ، معیار پرسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:سعد
11 نومبر 2016 (19:29)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز لاہور میں ریلوے لائن کے لیے درآمد کی گئی نئیBallastاور Tarnpringمشینز کی کارکردگی کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر ریلوے نے قلیل اور طویل مدتی منصوبوں کے لیے مزید جدید ٹیکنالوجی کی خریداری کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ان مشینوں کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے ضروری ہے کہ جس ملک سے کوئی مشین خریدی جائے ، ریلوے کے عملے کو تربیت دینے کے لیے اسی ملک کے تربیت کاروں سے رابطہ کیا جائے۔
سعد رفیق نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ ان مشینوں کو چلانے کے لیے صرف ماہر عملہ متعین کرے تاکہ یہ مشینیں طویل عرصے تک کام کر سکیں۔