وزیر مملکت نے کہا کہ صحافیوں کے کام کو نکھارنے کے لیے تربیتی پروگرام وقت کی ضرورت ہیں۔

حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے:مریم اورنگزیب
11 نومبر 2016 (19:06)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اظہار ِ رائے آزادی پر یقین رکھتی ہے اور مستقبل میں اسے برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

جمعہ کے روز پیمرا دفتر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے کام کو نکھارنے کے لیے تربیتی پروگرام وقت کی ضرورت ہیں۔
انہوں نے پیمرا کو ہدایت کی کہ وہ قومی مفادات اور ملکی ثقافت پر مبنی پروگراموں کی نشریات یقینی بنائیں ۔