وزیر نے کہا کہ اس نظام کے تحت ملک بھر میں اذان اور نماز کا ایک مخصوص وقت مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے نظام صلوٰة پر عملدر آمد کا عزم کر رکھا ہے:سردار یوسف
11 نومبر 2016 (19:01)
0

مذہبی امور کے وزیر سردار یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں یکساں نظام صلوٰة پر عملدرآمد کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ ہر مسلم فرقے کے لیے ایک جیسا کیلنڈر تیار کیا گیا ہے اور تمام مکاتب فکر نے نظام صلوٰة سے اتفاق کیا ہے۔
وزیر نے کہا کہ اس نظام کے تحت ملک بھر میں اذان اور نماز کا ایک مخصوص وقت مقرر کیا گیا ہے۔