رانا تنویر نے کہا کہ رپورٹ میں آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچاؤ کیلئے کئی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

گڈانی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پیر کو وزیراعظم کو پیش کی جائیگی
11 نومبر 2016 (18:56)
0

گڈانی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور پیر کو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

یہ بات دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرکرتے ہوئے کہی۔
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آئل ٹینکر میں دھماکوں سے متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچاؤ کیلئے کئی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارشات میں بحری امور کی وزارت کا قیام بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ صنعت سے ماہرین پر مشتمل خصوصی بورڈ کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر کام پندرہ دنوں میں شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس یارڈ سے بارہ ارب روپے سالانہ آمدن ہوئی ہے۔