بار کے نو منتخب صدر کی عدلیہ کے استحکام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

بنچ اور بار ملک کے عدالتی نظام کا لازمی جزو ہیں:چیف جسٹس
11 نومبر 2016 (18:53)
0

پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ بنچ اور بار ملک کے عدالتی نظام کا لازمی حصہ ہیں۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے منتخب اور سبکدوش ہونے والے کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کے ذریعے اُن کی قانونی ضروریات اور توقعات کو پورا کریں۔
انہوں نے انصاف کی فراہمی کے لئے بار کے سبکدوش ہونے والے ارکان کے کردار کو سراہا۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے منتخب صدر رشید اے رضوی اور اُن کی کابینہ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ عدلیہ کے ادارے کے استحکام کے لیے بار سے مکمل تعاون کریں گے۔
بار کے رہنمائوں نے انصاف کی فراہمی کے لئے اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کی حمایت کے ذریعے ادارے کے استحکام کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔