وزیر داخلہ کا آئندہ سال فروری سے تمام اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر قائم کرنے کا اعلان۔

کرپشن کے خاتمے کیلئے جرأت مندانہ اقدامات اٹھا رہے ہیں:نثار
11 نومبر 2016 (18:00)
0

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نادرا سے بد عنوانی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں نادرا کے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کے افتتاح کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ سال فروری سے ملک کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیس ہزار پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
سوال و جواب کے سیشن میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے بعد اب کوئی شخص قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان نہیں آسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے پر شہری کا حق ہیں اور انہیں تمام ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی تاہم انہوں نے کہا کہ دارالحکومت یا کسی دوسرے شہر کو بند کرنے کا عمل قانون کے مطابق روکا جائے گا۔

ایک جھوٹی خبر کی اشاعت کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس خبر سے قومی سلامتی کو نقصان نہیں پہنچا تاہم یہ ایک جھوٹی خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی اس من گھڑت خبر میں ملوث عناصر کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کرے گی اور سائرل المیڈا کو تفتیش کے لیے طلب کرے گی۔