File photo

اسلام آباد:آسٹریلوی ہائی کمیشن میں پہلی جنگ عظیم میں ہلاک ہونیوالے سپاہیوں کی یاد میں دعائیہ تقریب
11 نومبر 2016 (15:23)
0

اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمیشن میں جمعہ کے روز پہلی جنگ عظیم کے دوران ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی یاد میں سالانہ دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے ملکوں کے ہائی کمشنرز ، سفیروں ، اعلیٰ عسکری نمائندوں اور مسلح افواج کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افراد نے تقریب میں شرکت کی۔