File photo

مقبوضہ کشمیر:بارہ مولا میں 3کشمیری نوجوان شہید
11 نومبر 2016 (15:19)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں ضلع بارہ مولا میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے Uri میں Torna Rampur کے مقام پر پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

اسی علاقے میں ایک حملہ کے دوران سینئر بھارتی فوجی افسر بھی زخمی ہو گیا۔

دریں اثناء کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں کرفیو اور سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں تاکہ سرینگر میں جامع مسجد کی جانب مارچ کو روکا جا سکے۔