File photo

شام کے جنگجوؤں کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں:روس
11 نومبر 2016 (15:15)
0

روس نے کہا ہے کہ اسے شام کے جنگجوؤں کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل Igor Konashenkov نے کہا کہ وزارت کے ماہرین کو حلب کے جنوب مشرقی نواحی علاقوں سے کلورین اور وائٹ فارسفورس پر مشتمل بارودی مواد ملا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ باغیوں نے شام کی فوج اور شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے۔

ادھر ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کام کرنے والے انسپکٹروں کے مینڈیٹ میں توسیع کی حمایت کی ہے۔