File photo

نہال ہاشمی کا بیان مسلم لیگ ن حکومت کے موقف کی عکاسی نہیں کرتا:مریم
11 نومبر 2016 (15:11)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیٹر نہال ہاشمی کا سابق گورنر سندھ کے بارے میں بیان مسلم لیگ ن کی زیر قیادت حکومت کے موقف کی عکاسی نہیں کرتا۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے اپنا انفرادی نقطہ نظر پیش کیا ہے۔