File photo

پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی وضع کی ہے:چیئرمین نیب
11 نومبر 2016 (15:06)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے آگاہی پیدا کرنے ، روک تھام اور قانون کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ یہ بات انہوں نے چین کے شہر Hubei میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مجلس قائمہ کے رکن Huang Chuping سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اہمیت کے حامل اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا۔
Huang Chuping نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے بارے میں بات چیت کی اور انسداد بدعنوانی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔