سندھ میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں:مراد
11 نومبر 2016 (15:03)
0

بشپ صادق ڈینئل اور فادر صالح ڈیاگو نے جمعہ کے روز کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مشکل کی ہر گھڑی میں اقلیتوں کے ساتھ ہے۔