یہ رپورٹ پیر کے روز وزیراعظم نواز شریف کوپیش کی جائے گی۔

File photo

گڈانی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے:تنویر
11 نومبر 2016 (14:25)
0

دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گڈانی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور پیر کو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آئل ٹینکر میں دھماکوں سے متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں اس قسم کے حادثات سے بچاؤ کیلئے کئی تجاویز بھی شام کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پندرہ دن میں بحال کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے سالانہ بارہ ارب روپے کی آمدن ہوتی ہے۔