شہباز شریف نے لاہور میں ٹریفک کے غیرتسلی بخش انتظام پر برہمی کا اظہار کیا۔

File photo

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹرانسپورٹ کے نظام میں اصلاحات کا جائزہ
11 نومبر 2016 (14:19)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روز لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران صوبے کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں اصلاحات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لاہور میں ٹریفک کے غیرتسلی بخش انتظام پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔