File photo

سید علی گیلانی کی یاسین ملک کی گرفتاری اور میرواعظ عمر فاروق کی نظربندی کی شدید مذمت
11 نومبر 2016 (14:13)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی گھر پر نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں سید علی گیلانی نے اس اقدام کو کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عناصر جو امن وسکون کے دعوے کرتے تھے وہ دباؤ کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں اور حریت پسند قیادت کی ملاقاتوں اور ان کی رہائی سے پریشان ہیں۔
ادھر ، سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کی۔  حریت رہنماؤں نے اس صورتحال پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔