File photo

حلب میں اشیاء خوردونوش میں شدید قلت پیدا ہونے کا خطرہ
11 نومبر 2016 (14:10)
0

شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر Jan Egeland نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب میں اشیاء خوردونوش میں شدید قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ حالیہ موسم سرما کو پانچ سالہ جنگ کے دوران بدترین قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اشیاء خوردونوش کی آخری کھیپ تقسیم کر دی گئی ہے اور آئندہ ہفتے تقسیم کرنے کیلئے راشن دستیاب نہیں ہے۔