File photo

ترکی کے علاقائی گورنرعسکریت پسندوں کے حملے میں جاں بحق
11 نومبر 2016 (14:07)
0

ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں ایک سرکاری عمارت پر کرد عسکریت پسندوں کے حملے میں Derik قصبے کے علاقائی گورنر Fatih Safiturk زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق Safiturk اور دو دیگر افراد جمعرات کو اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب شام کی سرحد کے قریب ان کے دفتر پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔