File photo

افغانستان:صدر اشرف غنی کی جرمن قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت
11 نومبر 2016 (12:17)
0

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حملے میں چار افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

صدر اشرف غنی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ افغانستان کے دشمنوں کی کارروائی ہے جو ملک کی آزادی اور ترقی کے خلاف ہیں۔  اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کے دشمن دہشت گردی کے خلاف جنگ افغانستان اور جرمنی کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔