ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

کراچی:کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3دہشتگرد گرفتار
11 نومبر 2016 (12:13)
0

انسداد دہشت گردی کے محکمے نے کراچی کے علاقے منگوپیر میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
گرفتار کئے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں۔