گرین پاکستان منصوبے کے تحت 3 ارب 70کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے
11 نومبر 2016 (11:32)
0

ملک میں جنگلات میں اضافے کے لئے گرین پاکستان منصوبے کے تحت وفاق کی اکائیوں میں تین ارب ستر کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کی منظوری اسلام آباد میں وزیراعظم کی ہدایت پر سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

یہ ملک کی تاریخ میں ماحولیات کے شعبے میں سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کو ایک سو ارب ڈالر کے عالمی گریڈ فنڈ تک رسائی حاصل ہو گی۔