نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ٹنل پر تقریباً نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

File photo

لوادری ٹنل کی تعمیر کے کام کو تیز کر دیا گیا
11 نومبر 2016 (11:26)
0

وفاقی حکومت نے لوادری ٹنل کی تعمیر کے کام کو تیز کر دیا ہے تاکہ چترال کے عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ٹنل پر تقریباً نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ سال مارچ میں ٹنل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آٹھ اعشاریہ سات کلومیٹر طویل لواری سرنگ اور چودہ کلومیٹر طویل ملحقہ سڑکوں کی تعمیر پر ستائیس ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ سرنگ کی تکمیل سے پشاور اورچترال کے درمیان چودہ گھنٹے سے کم ہو کر سات گھنٹے رہ جائے گا۔