سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجادعلی شاہ نے ان سے حلف لیا۔

سعید الزمان صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
11 نومبر 2016 (11:20)
0

سعید الزمان صدیقی نے جمعہ کے روز کراچی میں سندھ کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا یا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجادعلی شاہ نے ان سے حلف لیا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، سندھ کے وزراء ، ارکان قومی اسمبلی ، ارکان صوبائی اسمبلی ، ججوں ، وکلاء برادری کے اراکین اور اعلیٰ سول وفوجی حکام نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔