پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کی توثیق کردی
11 نومبر 2016 (09:16)
0

پاکستان نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کی توثیق کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے صدر پاکستان کی جانب سے دستخط شدہ توثیق نامہ جمع کرایا۔

اس معاہدے کی توثیق کرنے والے ملکوں میں پاکستان کا نمبر ایک سوچار ہے جو اس ماہ کے شروع میں نافذالعمل ہوا، پاکستان نے اس سال اپریل میںنیو یارک میں معاہدے کے پہلے روز اس معاہدے پردستخط کئے تھے۔
پاکستان نے اس معاہدے کی توثیق ماحولیاتی کنونشن کے مقاصد اوراہداف کے حصول کیلئے اپنے پختہ عزم کے تحت کی ہے، اس سے پیرس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔