File Photo

ملک کے بالائی حصوں میں موسم ابرآلود رہے گا:محکمہ موسمیات
11 نومبر 2016 (09:06)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے بالائی حصوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔
کوہاٹ اوربنوں ڈویژن ،فاٹا گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی سرگودھا، مالاکنڈ ہزارہ ،پشاور اور مردان ڈویژنوں فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
فیصل آباد گوجرانوالہ ،لاہور، ملتان، بہاولپورڈویژنوںمیں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔
جمعہ کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد نو ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تیرہ
کراچی بائیس
پشاور گیارہ
کوئٹہ دو
مری اورمظفر آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ